اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ پر صہیونی حکومت کے جنگي طیاروں کے حملے کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ الاقصی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے جنگي طیاروں نے آج علی الصبح شمالی غزہ کے جبالیا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے منگل کی صبح سے شروع ہونے والے فضائي حملوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ ان حملوں میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۵۲